7 نومبر، 2016، 4:50 PM

ویکی لیکس نے "کلنٹن فاؤنڈیشن" کے ایک اور اسکینڈل کا پردہ فاش کردیا

ویکی لیکس نے "کلنٹن فاؤنڈیشن" کے ایک اور اسکینڈل کا پردہ فاش کردیا

کلنٹن فاؤنڈیشن کی جانب قطر سے ایک ملین ڈالر کا تحفہ ملنے کےاعتراف کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بیل کلنٹن اور ہیلری کلینٹن کی بیٹی "چلسی" کی شادی کی لاگت کلنٹن فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کلنٹن فاؤنڈیشن کی جانب  قطر سے ایک ملین ڈالر کا تحفہ  ملنے کےاعتراف کے بعد یہ  انکشاف سامنے آیا ہے کہ بیل کلنٹن  اور ہیلری کلینٹن کی بیٹی "چلسی" کی شادی کی لاگت کلنٹن فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ ویکی لیکس نے ہیلری کلینٹن کے انتخابی کیمپین کے صدر "جان پوڈسٹا"  کے بعض نئے ای میلز جاری کئے ہیں جن کے مطابق کلنٹن فاؤنڈیشن کے فنڈز سے کلینٹن کی بیٹی چلسی کی شادی اور دیگر ذاتی اخراجات کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ 36 سالہ چلسی کلینٹن نے 2010 میں یہودی سرمایہ دار "مارک مزوینسکی" کے ساتھی شادی کی تھی۔ جبکہ کلنٹن فاؤنڈیشن نے اپنا ہدف دنیا بھر میں لوگوں کو صحت کی سہولیات اور معاشرتی تحفظ کو عالمی چیلنجوں کے مقابلے میں بہتر بنانا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہیلری کلنٹن پر الزام ہے کہ اس نے قطر ، سعودی عرب  اور مختلف تنظیموں کی جانب سے رقم کے بدلے میں، ان کی مدد کرنے کے لئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا ہے۔

News ID 1868140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha